English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بس بہت ہو گیا،میرے الفاظ توڑ مروڑ کر کے بدنام کرنے والوں کو آج جواب دوں گا،عمران خان

القمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھے بدنام کرنے کے لیے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ رہے ہیں انہیں آج پشاور کے جلسے میں جواب دوں گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے’۔

عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہےجس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے