English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں ایل پی جی کی  بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے

القمر

 اسلام آباد:ملک بھر میں ایل پی جی کی  بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھو کھر کے مطابق ملک بھر کے تمام چیف سکٹری بے بس ایل پی جی مافیا جیت گیا بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

عرفان کھو کھر نے کہاکہ اوگرا نے ستمبر 2022  212 روپے مقرر کی مارکیٹ میں 300، 360 میں فروخت جاری کر دی ۔

 انہوں نے کہاکہ اوگرا نے گھریلوں سلنڈر کی قیمت 2496مقرر مارکیٹ میں 3500میں فروخت جاری ،اگر حکومت نے ایکش نہ لیا تو تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی۔

سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 400روپے کلو وصول کی گئی ،ایل پی جی کی بلند ترین قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی،ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا  تو 10 ستمبر 2022 ملک گیر ہڑ تال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے