ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چارسدہ میں تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار شہید

چارسدہ: خیبرپختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوس ناک واقعہ خانمائی پولیس اسٹیشن پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چہرے ڈھانپ رکھے جو بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ شہید میر عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز  کے ساتھ ادا کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں