English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس نیب کو واپس

القمر

لاہور:  احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ  کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے قرار دیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے  کیس کی سماعت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے