English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی ملک میں بھارت کا ایجنڈا چلا رہی ہے، عطا تارڑ 

القمر

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھارت کا ایجنڈا چلا رہی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہے کو سبوتاژ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہیں۔ مشکل حالات دیکھ چکے ہیں مگر پنجاب حکومت نظر نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جہاں تک پہنچ سکتی تھی پہنچی بھی ہے لیکن پنجاب حکومت عوام کی مدد کے لیے تیار نہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ شاندانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں وہ حقداروں تک نہیں پہنچے گی، پی ٹی آئی والے پاکستان میں بھارت کا ایجنڈا چلا رہے ہیں۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ کیا جلسے کا پیسہ کسی بیوہ کو راشن دینے کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا ؟ اور کیا یہ پیسہ دریائے سندھ کے کنارے بیٹھے شخص کے علاج میں استعمال نہیں ہوسکتا ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے