اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔
شکور شاد کے وکیل نے مقف اپنایا کہ ان کے موکل نے استعفی نہیں دیا تھا، پارٹی ہیڈ آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے 123استعفے ٹائپ کرکے بھیجے، 11استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
