English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم میں واپسی، ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال

القمر

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عبدالوسیم اور خواجہ اظہار الحسن کو ڈپٹی کنوینر بنا دیا گیا جب کہ کامران ٹیسوری بھی ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال ہو گئے۔

کراچی میں کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایم کیو ایم کی دعوت پر کئی ذمہ داران اور کارکنان پارٹی میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ سابق ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری اور سابق ٹاؤن انچارج شہزاد درجنوں ساتھیوں کے ساتھ پارٹی میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے اہم فیصلے بھی کیے۔ کامران ٹیسوری کو پارٹی میں شامل ہوتے ہی ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم میں مزید 2 ڈپٹی کنوینرز بھی بنا دیے گئے۔ عبدالوسیم اور خواجہ اظہار الحسن کو ڈپٹی کنوینر کا عہدہ دے دیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

5 اراکین رؤف صدیقی، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک، اور صادق افتخار کی منظوری دی گئی۔ اراکین رابطہ کمیٹی کی متفقہ تائید سے کنوینر خالد مقبول نے فیصلوں کی توثیق کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے