ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ملکی سلامتی کیلئے فوری اور خودکار ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ نئے قانون سے جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کی حیثیت ناقابل واپسی ہو گئی۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر سخت پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے ہی

ں۔شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجی صلاحیت کو آگے بڑھانا جاری رکھا۔کم جونگ ان نے 2019 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ غیر نتیجہ خیز ملاقاتوں کے بعد طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کے تجربات بھی کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں