English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی برانڈز کی گاڑیوں کی فروخت میں اگست کے دوران اضافہ

القمر

چینی برانڈز کی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ برقرار ہے اور اس صنعت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق  اگست کے دوران ملکی مارکیٹ میں اس نے بڑا حصہ حاصل کیا ہے۔

چین کی مسافر گاڑیوں کی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ چینی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 50 ہزار ملکی برانڈ کی مسافر کاریں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 41 فیصد زیادہ ہے۔

اگست کے مہینے میں ان کی مجموعی ریٹیل فروخت کا حصہ 45.8 فیصد تھا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چینی برانڈ کی کاروں کی فروخت کل مسافر کاروں کی ریٹیل فروخت کے 46 فیصد کے برابر تھی جو کہ ایک سال پہلے کی سطح سے 6.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ ملکی کاروں کے برانڈزنے نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں زبردست اضافہ کیا ہے، جبکہ بی وائی ڈی ، چیری ، گیلے ، اور چھا نگان جیسی معروف کمپنیوں کے مارکیٹ شیئر میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے