English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ؛ سپرفور کے آخری میچ میں سری لنکا کی 5 وکٹوں سے کامیابی

القمر

دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے 122 رنز کا آسان ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے مقابلے میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

حارث رؤف نے 2، محمد حسنین اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوور میں 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور بابراعظم کے درمیان 28 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابراعظم کا ساتھ دینے فخر زمان آئے اور یہاں دوسری وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنے مگر فخر زمان بھی 13 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئے۔

2 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ خوشدل شاہ 4 رنز، افتخار احمد 13 رنز، آصف علی اور حسن علی صفر، عثمان قادر 3 رنز، محمد نواز 26 رنز اور حارث رؤف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے