English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیاکپ میں فائنل سے پہلے پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

القمر

ایشیا کپ میں سری لنکا نے پاکستان کو فائنل سے پہلے شکست دے کر خواب غفلت سے بیدار کر دیا ہے،پاکستانی ٹیم  کا  اپنا بدلہ فائنل میچ میں لینے کے لیے پر عزم ۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی اتوار کو شیڈول ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں، گذشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں آخری سپر فور میچ کا ٹاس آئی لینڈرز نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے اوور میں 11 رنز بنائے، جس میں کپتان کا ایک چوکا بھی شامل تھا۔

دوسرے اوور میں 8 رنز کا اضافہ ہوا تاہم کوئی باؤنڈری نہیں ملی اور اسکور بغیر کسی نقصان 19 رنز تک پہنچ گیا۔

محمد رضوان نے چوتھے اوورز کی تیسری گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے اور گیند وکٹ کیپر مینڈس کے ہاتھوں میں چلی گئی اور یوں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اس وقت پاکستان کا اسکور 28 رنز تھا۔

 محمد رضوان نے چوتھے اوورز کی تیسری گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے اور گیند وکٹ کیپر مینڈس کے ہاتھوں میں چلی گئی اور یوں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اس وقت پاکستان کا اسکور 28 رنز تھا۔

اوپنرز نے پْراعتماد آغاز کرتے ہوئے زیادہ تر سنگلز اور ڈبلز پر انحصار کیا، چوتھے اوور میں مجموعی اسکور 28تھا کہ پرامود مدوشان نے محمد رضوان (14) کو وکٹ کیپر کوشل مینڈس کا کیچ بنواکر کیریئر کی پہلی وکٹ کا جشن منایا، اگلی گیند پر بابر اعظم بال بال بچ گئے،اسٹروک پر گیند فیلڈر کے اوپر سے گزر گئی،دھنن جایا ڈی سلوا نے کفایتی اوور سے دباؤ بڑھایا۔

 محمد حسنین اپنی گیند پر دھنن جایا ڈی سلوا(1) کا مشکل کیچ نہ لے سکے،حسن علی کے اوور میں پاتھم نسانکا نے 3 چوکوں سمیت 15 رنز بنا کر دباؤ کم کیا،حارث رؤف نے دھنن جایا(9) کو بابر اعظم کی مدد سے دھرلیا،حسن علی دوسرے اوور میں بھی مہنگے ثابت ہوئے، بھانوکا راجا پکسا (13) کو محمد رضوان اسٹمپڈ نہ کرسکے،نواز وکٹ سے محروم رہے،عثمان قادر تینوں اوورز میں رنز نہیں روک پائے، بالآخر وہ بھانوکا راجا پکسا (24) کو حارث رؤف کا کیچ بنوانے میں کامیاب ہوگئے۔

پاتھم شناکا نے ففٹی مکمل کرنے کے بعد حارث رؤف کو چوکا اور چھکا جڑ کر ٹیم کو ہدف کے قریب کیا،حسن علی کی گیند پر ڈاسن شناکا (14) کے کیچ کیلیے رضوان نے ریویو لیا لیکن ناکام رہے۔

محمد حسنین نے حریف کپتان کو 21 رنز پر حسن کا کیچ بنوا دیا، سری لنکا نے ہدف 3 اوورز قبل ہی 5 وکٹ پر حاصل کرلیا،پاتھم نسانکا 55، وانندو ہسارنگا ڈی سلوا 10پرناٹ آؤٹ رہے، محمد حسنین اور حارث رؤف نے 2،2کھلاڑیوں کو رخصت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے