ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس،التوا مانگنے پر عمران خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاہے۔

ہفتہ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی ہے۔

درخواست کی سماعت میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح موخرکردی گئی۔

عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاہے۔

عدالت نے عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی کے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں