English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خراب پانی، شدید گرمی اور صبح شام چاول کھانے سے سیلاب زدگان بیمار پڑنے لگے

سہیون:خراب پانی، شدید گرمی اور صبح شام چاول کھانے سے سیلاب زدگان بیمار پڑنے لگے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سہون میں لعل باغ کے مقام پر سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستی تو بنادی تاہم وہاں پینے کے صاف پانی اور مناسب خوراک کا بندوبست تاحال نہیں کیا گیا۔

متاثرین کی اکثریت گندم کی روٹی اور سبزیاں کھانے کی عادی ہے مگر انہیں کھانے کو صرف چاول دئیے جارہے ہیں اور مسلسل چاول کھانے سے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت متاثرین کی اکثریت گیس، ڈائریا اور پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگی ،سیلاب زدگان کی بستی کے باسیوں نے بتایا کہ دیہاتی لوگ ہیں، ساری زندگی بنیادی خوراک روٹی رہی ہے اور اب امدادی ادارے صبح شام مرچی والے چاول دے رہے ہیں۔

سیلاب زدگاننے کہاکہ سینے میں جلن ہوتی ہے اور پیٹ خراب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرز کے مطابق ہمارے پاس بدہضمی، ڈائریا اور گیس کے مریض آرہے ہیں لہٰذا امدادی اداروں کو چاہیے کہ انہیں روٹی اگر نہیں تو آٹا فراہم کیا جائے تاکہ وہ روٹی بنا کر کھا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے