English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن :جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان  میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دیگی۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے  ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب میئر ہیوسٹن اور رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے