English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دادو میں سیلابی پانی نے تباہی مچادی، کئی دیہات زیر آب آ گئے

 دادو:سندھ کے شہر دادو میں سیلاب پانی نے تباہی مچادی جس سے کئی دیہات زیر آب آگئے

نجی ٹی وی  کے مطابق دادو شہر کو سیلابی پانی سے بچانے کے لیے باریجا گائوں کے مقام پر سڑک کو کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیوی مشینری کیساتھ انڈس ہائی وے پر3کٹ لگا دیئے گئے ہیں جس کے بعد گائوں دو آبو، مڈ شریف اور ناڑیوا کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا موقف تھا کہ انڈس ہائی وے پر کٹ لگانے سے ہمارے گائوں ڈوب جائیں گے،

دوسری جانب منچھر جھیل میں کٹ لگائے جانے کے بعد بھی پانی کی سطح کم نہ  ہو سکی،جھیل کی سطح بلند ہونے سے آر ڈی 52 اور زیرو پوائنٹ پر شگاف پڑے جس کے باعث بوبک میں ماہی گیر اور درجنوں افراد پھنس گئے ہیں، انڈس ہائی وے ٹنڈو شہبازی ریلوے پھاٹک پر بھی کئی لوگ پھنس گئے،منچھر جھیل بند کے قریب پھنسنے والے ماہی گیروں بچا بند کر بیٹھ کر کسی کی مدد یا معجزے کا انتظار کررہے ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہو گئیں ہیں جبکہ وہ پینے کیلئے سیلابی پانی استعمال کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے