English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمیز راجا کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش

لاہور:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

مسلم لیگ (ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رمیز راجہ پی سی بی جیسے نیشنل ادارے کو چلانے کے اب قابل نہیں رہے۔

قرارداد کے متن میں ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیاکپ میں حیران کن شکست سے ہر پاکستانی دلبرداشتہ ہے، قومی ٹیم میں حکمت عملی،بہتر ٹریننگ اور مینجمنٹ کا شدید فقدان ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایشیاکپ کے فائنل میں یہ تمام خامیاں نمایاں طور پر سامنے آئی ہیں، رمیز راجہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سرانجام دینے میں بری طرح ناکام رہے،قرارداد میں وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیئر مین پی سی بی رمیز راجا کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے