English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘اے بھائی ذرہ دیکھ کر چلو’،بھارتی ٹریفک پولیس کا پاکستانی ٹیم پر ٹرولنگ

بھارتی دارالحکومت دہلی کی ٹریفک  پولیس نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل جو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا تھا جس  میں شاداب اور آصف علی نے کیچ چھوڑاکیچ چھوڑنےکی ویڈیو کے ذریعے پاکستانی ٹیم پر ٹرولنگ کی ہے۔

دہلی پولیس نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور شاداب کی ٹکر سےکیچ چھوٹنےکی ویڈیو کو  ٹریفک آگاہی کے لیے استعمال کیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں دہلی پولیس نے لکھا کہ ‘اے بھائی ذرا دیکھ کر چلو’، اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں روڈ سیفٹی اور ایشیا کپ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی پیسر محمد حسنین کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر سیٹ بیٹر راجا پکسے نے ایک اونچا شاٹ کھیلا جس سے بال باؤنڈری لائن پر کھڑے آصف علی کے ہاتھوں میں آہی رہی تھی کہ شاداب خان کیچ پکڑنے کے لیے دور سے دوڑتے ہو ئے آئےاور آصف علی سے ٹکرا گیا  دونوں فیلڈروں کی ٹکر سے گیند باؤنڈری سے باہر چلی گئی اور چھکا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے