ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے سیلاب زدگان کیلیے امداد الخدمت کے حوالے کردی

flood victims

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(NAB) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر احمد خان اور نیب اسلام آباد راولپنڈی کے دیگر لاءآفیسران نے سیلاب زدگان کے لیے عطیات الخدمت فاﺅنڈیشن آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم کے حوالے کیے۔

 نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر احمد خان،خواجہ منظور لون ایڈووکیٹ نے الخدمت فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے الخدمت نے ریسکیو کر کے انسانی جانوں کو بچایا اور اب ریلیف سرگرمیوں میں بھی الخدمت کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا یہ قومی فریضہ ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے دکھی بھائیوں کی مدد کریں اور آگے بڑھ کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں، اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن آفتاب عالم نے الخدمت پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی نے پوری قوم نے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا الخدمت فاﺅنڈیشن متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی اور ہر مستحق تک امداد پہنچائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں