English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، وکٹوں کے اسکوائر کا کام مکمل

کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وکٹوں کے اسکوائر کا کام مکمل کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں 4 پریکٹس وکٹیں بھی تیار کی گئی ہیں۔ 6 ماہ قبل مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد سے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئی میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژر کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔

انگلینڈ ٹیم 17 سال بعد  15 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔ اسی دن قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی کراچی میں رپورٹ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے