English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا افغان منجمد 3.5 ارب ڈالر ٹرسٹ کے ذریعے منتقل کرنے کا اعلان

القمر

واشنگٹن: امریکا نے ایک نئے سوئس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جو طالبان کے زیر کنٹرول نہیں ہوں گے، جس سے گرتی ہوئی معیشت مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق ٹرسٹیز بورڈ کے ماتحت افغان فنڈ سے ملک بجلی جیسی اہم درآمدات کی ادائیگی کر سکتا ہے، اس کے علاوہ عالمی اقتصادی اداروں کو قرض کی ادائیگی، ترقیاتی امداد کے لیے افغانستان کی اہلیت کا دفاع اور نئی کرنسی کی پرنٹنگ کے لیے بھی فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔

امریکی ڈپٹی سیکریٹری برائے خزانہ ویلے ایڈیمو نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان فنڈ کو محفوظ رکھا جائے گا اور مخصوص 3.5 ارب ڈالر کا اجرا ملکی معیشت میں زیادہ سے زیادہ استحکام لانے کے لیے مددگار ہوگا۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ افغان مرکزی بینک میں اس وقت تک رقم منتقل نہیں کی جائے گی جب تک اس میں سیاسی مداخلت ختم نہیں ہوتی، جہاں بینک کے اعلی طالبان عہدیداروں کے حوالے سے سفارتی تعطل بھی پیدا ہوا تھا کیونکہ ان میں سے دو عہدیدار ایسے ہیں، جن پر اقوام متحدہ اور امریکا کی پابندی عائد ہے اور منی لانڈرنگ کے خلاف حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

The post امریکا کا افغان منجمد 3.5 ارب ڈالر ٹرسٹ کے ذریعے منتقل کرنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے