اسلا م آباد: سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے خلاف نیب تحقیقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، نیب تحقیقات میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تفتیش ہونے کی اجازت مانگ لی۔عدالت نے درخواست جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔
سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خلاف نیب تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کی اجازت مانگی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کو ہدایت کی جائے کہ ان کا بیان ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرے۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نیب نے حکومتی ایما پر ان کیخلاف سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کی، انکوائری نیشنل کرائم ایجنسی یو کے اور بحریہ ٹائون کی سول سیٹلمنٹ پر ہے۔
