English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام میں بڑے پیمانے پر لڑائی دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ

القمر

نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شام میں ہونے والے خوں ریز تنازع بڑھ سکتے ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں کے دوران ملک بھر میں کئی محاز پر اس میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے شام کمیشن کے سربراہ پالو سرجیو پن ہیرو نے کہا کہ شام بڑے پیمانے پر لڑائیوں کی واپسی کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ ملک اسی طرف بڑھ رہا ہے۔

50 صفحات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ سالوں میں فعال جنگی محاذوں میں خاموشی کے باوجود ملک بھر میں گزشتہ 6 مہینوں  کے دوران انسانی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کے شمال مشرق اور شمال مغرب میں لڑائیوں کے سبب درجنوں شہری ہلاک ہوگئے جبکہ خوراک اور پانی کی فراہمی محدود ہوگئی ہے۔

کمشنر ہینی میگالے کا کہنا تھا کہ خاص طور پر گزشتہ 3 مہینوں کے دوران کمیشن نے حزب اختلاف کے زیر قبضہ علاقوں پر مزید روسی فضائی بمباری کو ریکارڈ کیا ہے۔اقوام متحدہ مشن کے سربراہ پالو سرجیو پن ہیرو نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ایک وقت پر ہمارا خیال تھا کہ شام میں جنگ مکمل طور پر ختم ہو چکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے