English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک ہفتے میں درجنوں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کردئیے، اس دوران 30سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ شماریا ت کے مطابق چائے کا پیکٹ 18روپے60پیسے مہنگا ہوا،دال مونگ 8روپے 31پیسے فی کلو اور دال چنا 6روپے 20پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں دال ماش 6روپے 34پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے انڈے 5روپے 98پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 25روپے 41پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آٹے کا 20روپے کلو کا تھیلا 1323روپے 90پیسے کا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مٹن 3روپے 98پیسے اور بیف 2روپے 41پیسے فی کلو مہنگا ہوا، تازہ دودھ، دہی، چاول اور دال مسور کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے