English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 لندن پولیس کے 2 اہلکار چاقو حملے میں زخمی

القمر

لندن: برطانیہ کے وسطی لندن میں 2 پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس (میٹ)کے مطابق واقعے کو دہشتگردی کا واقعہ نہیں سمجھا جا رہا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ لندن کے ویسٹ اینڈ میں پیدل چلنے والے افراد کے چوک” لیسٹر اسکوائر” کےقریب پولیس کا چاقو سے مسلح ایک شخص سے سامنا ہوا۔ چاقو کے وار سے 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور فی الحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک ٹیزر کا استعمال کرکے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر امدادی کارکن پر حملہ اور شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پرسوگ منانے کیلئے لاکھوں افراد کی آمد سے متعلق تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عوام کے تحفظ کیلئے آئندہ چند دنوں کے دوران پورے لندن میں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

The post  لندن پولیس کے 2 اہلکار چاقو حملے میں زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے