English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کی جانب بڑھنے والا شخص گرفتار

القمر

لندن:لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کی طرف بھاگنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز رات 10 بجے ویسٹ منسٹر ہال میں ایک شخص نے ملکہ کے تابوت کی جانب دوڑ لگا دی۔

تابوت کی طرف بڑھنے والے شخص کو ڈپلومیٹک پولیس اور پارلیمنٹ پروٹیکشن پولیس نے پبلک ایکٹ آرڈر کے تحت حراست میں لیا۔اس اقدام کے دوران ملکہ کے آخری دیدار کا مرحلہ کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار رہا تاہم بعد ازاں لوگوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے