کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کااضافہ ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق ملک میں 1200 روپے اضافےکے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1028 روپے اضافے سے 1لاکھ 33ہزار 916 روپے ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1675 ڈالر فی اونس ہے۔
