English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، شہبازاور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور

القمر

 لاہور:آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست احتساب عدالت نے منظور کرلی۔

 احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک سرکاری دورے پر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

 درخواست میں کہا گیا ہیکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔ احتساب عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ 

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے