کراچی: پاکستان اورانگلینڈ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچز کے حوالے سے سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کے بعد 4000 سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی پرمامور کردیے گئے۔
ایس ایس یو کے1000 کمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے2000،، ٹریفک پولیس کے1537، اسپیشل برانچ کے 356، ریپڈ رسپانس فورس کے 300اہلکار،پاک فوج و سندھ رینجرزکے جوان اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گرانڈز، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
جدید تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوزپرمشتمل اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس(S.W.A.T) ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزمیں الرٹ رہے گی اوراسٹیڈیم کے اطراف پیٹرولنگ پر بھی مامورہے۔
ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈاینڈکنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کی گئی ہے جبکہ ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے اور ڈرون کیمروں کے استعمال پرسخت پابندی ہے۔ سرشاہ سلیمان روڈکے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں /شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔گزشتہ روزسیکورٹی ڈویژن کے اہلکاروں نے دیگر قانون نافذ کرنے والے کیساتھ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران اور نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کے سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہہرسل کی۔
نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے درج ذیل پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔الف) ایکسپو سینٹر (عام عوام کے لیے) تماشائی اپنی گاڑیاں گیٹ نمبر 01 پارکنگ ایریا یونیورسٹی روڈ پر پارک کریں گے۔ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گرانڈ (صرف VIPs کے لیے)۔
اسکائی بلیو اور گرین پارکنگ اسٹیکرز والی گاڑیاں چائنہ گرانڈ میں پارک کی جائیں گی۔ سرخ، پیلے اور نیلے اسٹیکرز والی گاڑیاں ہی صرف اسٹیڈیم کے اندر پارک کی جا سکتی ہیں۔تماشائیوں کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گاجنکو ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یو کمانڈوز پارکنگ پوائنٹس سے لے کر انکلوژر تک مکمل رہنمائی اور مدد فراہم کریں گے۔ شائقین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈاپنے ہمراہ لازمی رکھنا ہے۔
