English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج

القمر

پشاور: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مسلم لیگ(ن)کے رہنما جاوید لطیف اور پی ٹی وی حکام کے خلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ، لیگی رہنما میاں جاوید لطیف اور پی ٹی وی چیئرپرسن کے خلاف پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا۔ پولیس کے مطابق رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آرمیں مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 14 ستمبر کو پی ٹی وی نشر ایک پریس کانفرنس نشر کی گئی، جسے مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کے ایما پر سرکاری ٹی وی پر چلایا گیا۔ پی ٹی وی حکام سہیل علی، شاہرہ شاہد نے سیاق وسباق سے ہٹ کر عمران خان کی تقاریر کے ایڈیٹڈ کلپس چلائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے