English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہندوتوا پالیسی: مودی سرکار کشمیری طلبہ کو زبردستی بھجن پڑھنے پر مجبور کرنے لگی

القمر

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی نئی مثال قائم کردی۔ اسکول کے طلبا اور باحجاب طالبات سے زبردستی ہندوں کا مذہبی ترانہ پڑھوا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کشمیر میں قائم ایک اسکول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کے ٹیچرز باحجاب طالبات اور طلبا کو زبردستی بھجن پڑھوا رہے ہیں۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

زبردستی بھجن پڑھوانے پر طلبا کے والدین نے شدید احتجاج کیا۔کشمیری طلبا اور طالبات کو زبردستی بھجن پڑھوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذمہ دار افراد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post ہندوتوا پالیسی: مودی سرکار کشمیری طلبہ کو زبردستی بھجن پڑھنے پر مجبور کرنے لگی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے