English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلیے صوبوں سے 30 ہزار نفری طلب

القمر

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کے لیے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگ لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب سے 20 ہزار، خیبرپختونخوا سے پولیس کے 4 ہزاراور 6 ہزار رینجرز کی نفری مانگی گئی ہے۔ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سیکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اورداخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اضافی آنسوگیس کے شیل اور آنسوگیس پھینکنے والے ڈرونزبھی منگوائے جائیں گے۔  ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں تاہم پنجاب اورخیبرپختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے