English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ سلمان کو عرب سربراہ کانفرنس کا دعوت نامہ موصول

القمر

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون کی طرف سے نومبر 2022ءکے دوران ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوگیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجزائری صدر کے ایلچی اور وزیر انصاف عبدالرشید الطبی نے دفتر خارجہ ریاض میں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی امور ماحولیات عادل الجبیر سے ملاقات کرکے دعوت نامہ حوالے کیا۔الجزائری صدر کے ایلچی اور سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے اس موقع پر سعودی عرب اور الجزائر کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے امور پر موقف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری اور قائم مقام سیکریٹری پروٹوکول عبدالمجید السماری بھی موجود تھے۔متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اسرائیل کے دورے کے موقع پر وزیر دفاع بینی گینز سے ملاقات کی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے متعدد اعلی سطح کے سفارت کاربھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے