English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس، شفقت محمود کی ضمانت منظور

القمر

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے کیس کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شفقت محمود تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں۔

دوران سماعت وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شفقت محمود کا کیس میں کوئی رول نہیں۔ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمے میں شفقت محمود کی ضمانت منظور کی جائے۔

 واضح رہے کہ شفقت محمود کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے