English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول ،برازیل کے صدر حیرت زدہ ہو گئے

القمر

 لندن: ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر انگلینڈ میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔ 

برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے لندن میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر پیٹرول پمپ پر ویڈیو بنا کر پوسٹ کر دی۔

 برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول ہے، انگلینڈ سے آدھی قیمت پر پیٹرول برازیل میں مل رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ برازیل میں دنیا کا سب سے سستا پیٹرول دستیاب ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر ویڈیو بنانے پر برازیلی صدر پر خوب تنقید ہو رہی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو برازیل کے سفارت خانے کی بالکونی سے حامیوں سے خطاب کے دوران برازیلی صدر نے ملکہ برطانیہ کے حوالے سے چند سیکنڈ بات کی اور پھر انتخابات پر تقریر شروع کر دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کا مقصد بھی الیکشن مہم کا حصہ ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے