English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سردار شاہجاں یوسف اور ملک نعمان لنگڑیا ل کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

القمر

اسلام آباد:کابینہ ڈویژن کی جانب سے سردار شاہجاں یوسف اور ملک نعمان احمد لنگڑیا ل کو وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا معاون خصوصی تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفیکیشن سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تیمور تجمل کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں نئے تعینات ہونے والے معاونین خصوصی کا عہدہ وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر ہو گا اور نہ ہی دونوں نئے تعینات ہونے والے معاونین خصوصی سردار شاہجہاں یوسف اور ملک نعمان احمد لنگڑیال کے لئے کوئی محکمے الاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق دونوں معاونین خصوصی کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ واضح رہے کہ دو نئے معاونین خصوصی کی تقرری کی بعد وفاقی کابینہ کے اراکین تعداد 72تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 34وزرء، سات وزراء مملکت، چار مشیران اور 27معاونین خصوصی شامل ہیں۔

اس وقت وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے پاس کوئی محکمہ نہیں جبکہ 22معاونین خصوصی کے پاس بھی کوئی محکمہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے