ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تجارت اور معیشت میں دنیا سے شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

نیویارک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں نے عالمی رہنماوں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں اور اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

 شہبازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر میں نے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں انہیں بتایا کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے لئے اشتراک کار کاخواہاں ہے۔

 وزیراعظم شہباز نے تجارت اور معیشت سے متعلق دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے ارادے کو اجاگر کیا ہے، میں نے عالمی رہنماوں کو یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں