English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف اور بحرین کے کمانڈر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

القمر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر انچیف نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی برادر ممالک کی مدد کو متاثرین کی بحالی میں اہم قرار دیا۔

منبع: جیو نیوز

The post آرمی چیف اور بحرین کے کمانڈر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے