English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

القمر

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ 

شیخ رشید نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا ء بن سکتے ہیں۔ آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے۔ 

شیخ رشید نے وزراء اور معاونین کے عہدوں پر68تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا کی۔ درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔ کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے