English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرائن اور روس کے مابین بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ

القمر

کیف: یوکرائن اور روس نے 24فروری کو تنازعہ کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

جنگی قیدیوں سے برتا کے رابطہ کار ہیڈکوارٹرز نے بتایا کہ تبادلے کے نتیجے میں 124افسران سمیت 215یوکرائنی شہری گھر واپس آ گئے ہیں۔آزاد ہونے والوں میں ماریوپول ازوستال سٹیل پلانٹ کی لڑائی میں شامل ازوف رجمنٹ کے حاضر سروس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ یوکرائنی بحریہ ، ریاستی سیکورٹی سروسز ، ریاستی کسٹم سروس اور دیگر ایجنسیوں کے فوجی بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ تبادلے کے تحت 2 شہریوں کو رہا کیاگیا ہے۔یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ تبادلے کے تحت 10غیر ملکی شہریوں کو بھی روسی قید سے رہا کرایا گیا ہے۔یوکرائن اور روس نے اپنا پہلا قیدیوں کا تبادلہ 24مارچ کو کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے