اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے ریمارکس پر کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں پاکستان کواب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلی میں واپسی کے مشورے پر ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے پی ٹی آئی کواندازہ ہے ایک سو تئیس نشستوں پر ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کواب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
