English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ٹرانس جینڈر بل میں بعض نکات غیر شرعی ہیں ،سینیٹرمشتاق احمد خان

القمر

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سینیٹرمشتاق احمد خان نے ٹرانس جینڈر بل کی منظور ی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران حقوق کے نام پر پورے اسلامی نظام پر حملہ آور ہیں ، ہم اس لیے اس کو مسترد کرتے ہیں، اس بل کو پاس کرنے میں پی ٹی آئی، نون لیگ، پی پی پی اور ق لیگ سب متفق ہیں،میری پیش کردہ ترامیم کوآئین اور قرآن وسنت کی بنیاد کی بجائے اس بات کو بنیاد بناکرمسترد کیاگیا کہ یہ بین الاقوامی معیار کے خلاف ہیں، میرے ترمیمی بل کی مخالفت پر عمران خان اپنی پارٹی کی رہنما شیریں مزاری کو شوکاز نوٹس جاری کریں ۔

جمعرات کو ٹرانسجینڈر بل کی منظور ی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسلام مخالف قانون سازی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی ہے،ساری سیاسی جماعتیں اور پارلیمینٹیرین غلام ہیں، یہ قومی مفاد کے لئے ایک دوسرے کے دشمن ہیں مگر دشمن کے مفاد کے لئے ایک بن جاتے ہیں

مشتاق احمد خان نے کہا کہ ٹرانسجینڈر بل پر پی ٹی آئی کی سابق وفاقی شیریں مزاری کہتی ہیں یہ لبرل قانون ہے اس پر امریکہ اور مغرب ہماری تعریف کرتے ہیں،ہما رے حکمران اسلام کو پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کرتے ہیں،میری پیش کردہ ترامیم کوآئین اور قرآن وسنت کی بنیاد کی بجائے اس بنیاد پر مسترد کر تے ہیں کہ یہ بین الاقوامی معیار کے خلاف ہیں۔کہ اس بل کی مخالفت پر عمران خان کو شیریں مزاری کو شوکاز نوٹس دینا چاہیے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے حوالے سے میرے ترمیمی بل کو مسترد کر کے ہمارے پارلیمنٹرین مجھ پر ہنستے تھے مگر عوامی دبااور ڈنڈے سے یہ سب ڈرتے ہیں۔ اب حکمران حقوق کے نام پر پورے اسلامی نظام پر حملہ آور ہیں اس لیے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں، اس بل کو پاس کرنے میں پی ٹی آئی، نون لیگ، پی پی پی اور ق لیگ سب متفق ہیں۔

انہوں نے کہا جب بات مہنگائی، تعلیم،عوام کی صحت اورآئی ایم ایف کی غلامی سے نجات کی آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم آپس میں نہیں بیٹھ سکتے مگر جب بات ایف اے ٹی ایف اور اسلام مخالف قوانین کی آتی ہے انھوں نے کہا کہ ی اسلام کے قانون وراثت عورت کی شرم و حیا اور وقار کے خلاف سازش ہے ،خواجہ سراں کے ساتھ حکومت ریاست والدین اور معاشرہ ظلم کر رہا ہے ،ہم ان کے حقوق کے محافظ ہیں۔ اسلام ان ظالموں کے ہاتھوں اس ملک میں سب سے زیادہ مظلوم ہے، جب اسلام کے نظام کے نفاذ کی بات آتی ہے تو یہ اسلام سے دور بھاگتے ہیں لیکن اپنے مفاد کے لیے اسلام کو استعمال کرتے ہیں،میری طرف سے پیش کئے گئے ترمیمی بل کی پاکستان تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے مخالفت کی۔جماعت اسلامی نے تیس سال سود کے خلاف عدالتی جنگ لڑی جب کہ ملک کا آئین کہتا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون قرآن وسنت کے خلاف نہیں بن سکتاہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے