English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 20 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد  د ایک ہزار 596 ہو گئی 

القمر

 ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

اس حوالے سے این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں  بارشوں اور سیلا ب سے مزید 20 افراد  جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 596 ہو گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں 17 ، بلوچستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 20 لاکھ 16 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار 863 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے ہر عمر کا فرد متاثر ہورہا ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی قلت بھی متاثرین کے لئے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔ 

سندھ حکومت نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر مشترکہ سروے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے مطابق ان کمیٹیوں میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری یونین کونسل کے نمائندے شامل ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ مشترکہ سروے کمیٹیوں کی نگرانی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت تمام متاثرہ اضلاع میں ضلعی نگران کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے