English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک

القمر

دمشق: شام کے ساحل پر ایک افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 120 سے 150 تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ تفتیش جاری ہے۔

حکام کامزید کہنا تھا کہ یہ کشتی لبنان کی بندرگاہ کے قریب واقع شہر منیہ سے روانہ ہوئی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ کی طرف جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے