English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں 63رنز سے شکست دے دی

القمر

کراچی:تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے، شان مسعود 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ 8، ڈیوڈ ملان 14 اور ول جیک 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

خیال رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،  قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا،صدر پاکستان جب نیشنل اسٹیڈیم پہنچے تو پی سی بی کے چیئرمین رمیزراجہ نے ان کا استقبال کیا،بعدازاں صدر مملکت عارف علوی چیئرمین آفس میں میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے،میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران  رمیز راجہ مسلسل کمنٹری کے انداز میں کھیل پر تبصرے کرتے رہے،انہوں نے صدر سے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ اٹیک ہے، رمیز راجہ کی کمنٹری کے دوران صدرمملکت مسکراتے رہے،تاہم دوسری اننگ  کی ابتدا ہی میں پاکستان کے اوپنرز کے آوٹ  ہونے پر صدر مملکت اٹھ کر چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے