English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سول ایوی ایشن نے ہوابازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کے احکامات جاری کردیئے

القمر

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے ہوابازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

گزشتہ 7ماہ کے دوران پی آئی اے کے کپتانوں نے سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی جبکہ دیگر آپریٹرز کے مقابلے زیادہ ڈیوٹیاں کیں، جس کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

ایک سال کے دوران 55پروازوں میں کپتانوں سے 12گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کروائی گئی جو آکاو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ سیفٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈیوٹیز سے متعلق ایس اوپیز واضح ہیں، ہوابازوں کی مسلسل ڈیوٹیز کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کا خط موصول ہوگیا ہے اس پر تجزیہ کررہے ہیں۔قبل ازیں گزشتہ دنوں قومی فضائی کمپنی کے عملے کے ایک رکن نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں غلطی سے ایمرجنسی سلائیڈ کھول دی، جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پروازوں پر ڈیوٹی دینے والے عملے کے ارکان اضافی ڈیوٹیوں کے باعث ذہنی و جسمانی تھکاوٹ کے سبب سنگین نوعیت کی غلطیاں کررہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے پیر کی صبح کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 پر ڈیوٹی دینے والے کیبن کریو نے رن وے پر اڑان سے کچھ دیر قبل غلطی سے ہنگامی سلائیڈ کھول دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے