English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپتال میں نماز پڑھنا جرم نہیں، مقدمہ درج کرنے کی غلط خبریں پھیلائی گئیں، بھارتی پولیس

القمر

لکھنو:بھارت کے ایک اسپتال میں خاتون کے نماز پڑھنے کے عمل کو غلط رنگ دینے کی کوشش بھارتی پولیس نے ناکام بنادی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک سرکاری اسپتال کے وارڈ کے باہر مریض کی تیماردار خاتون کی نماز پڑھنے کی ویڈیو واٹس ایپ گروپس اور دیگر شوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تھی۔

 ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ عوامی مقامات پر نماز پڑھنا غیر قانونی ہے جس کے بعد اکثر لوگوں نے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا کہ اپنے پیاروں کی صحت یابی کے لیے اگر کوئی دعا کرے تو اس میں کیا حرج ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ٹوئٹ میں کہا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ خاتون مریض کی جلد صحت یابی کے لئے نماز پڑھ رہی تھی۔ 

پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کا نماز پڑھنا کسی طور پر جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔ مقدمہ درج کرنے کی غلط خبریں پھیلائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے