English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرانس جینڈر بل کی منظوری،سابق اسپیکر ایازصادق کیخلاف مقدمے کی درخواست

القمر

لاہور:سابق اسپیکر ایازصاد ق کیخلاف ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کرانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بل کی منظوری سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے نہیں لی گئی۔دائر درخواست میں کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت اسلامی قوانین کے برعکس کوئی بل منظورنہیں ہوسکتا ۔
سابق اسپیکر نے بل عجلت میں پاس کرانے کے لئے قواعد کو مدنظر نہیں رکھا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ بل کی منظوری کرانے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست پر سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصاد ق کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے پولیس سے30ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے