English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، پاکستانی قونصلر کا اقوام متحدہ میں کرارا جواب

القمر

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم و جارحیت جاری ہے، اسلاموفوبیا کی وبا ہندوستانی ریاست کی بنیاد میں داخل ہو چکی ہے۔

پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کے علاوہ دوسری اقلیتوں کو بھی ہندوتوا نظریے کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ماورائے عدالت قتل و غارت گری جاری ہے۔

صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلاموفوبیا کی وبا ہندوستانی ریاست کی بنیاد میں داخل ہو چکی ہے۔ بھارت مسلمانوں کے حقوق کی مسلسل پامالی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے اس کا حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی امن کا راستہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے