English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹ قوم کو متحد کرتی ہے ،ٹیم کو کہتا ہوں ہارنا آپشن نہیں، رمیز راجا

القمر

 کراچی:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ قوم کو ایک چیز متحد کرتی ہے، وہ کرکٹ ہے، ٹیم کو کہتا ہوں ہارنا آپشن نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ طویل مدت کے پلانز بنا رہے ہیں، آنے والے وقتوں میں فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کرکٹ کو مالی طور پر مستحکم کرنا ہے، جب کنٹریکٹ اچھے ہوں گے تو پلیئرز میں مقابلہ ہوگا۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ کا میلہ کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ضروری ہے کہ کرکٹرز کو کچھ واپس دیں، ہر سطح پر ان کھلاڑیوں کی پذیرائی ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرکٹرز کو لیگ سے روک نہیں سکتے ساتھ ہی پلیئرز کو فریش بھی رکھنا ہے، مستقبل میں دیکھ کر فیصلہ کریں گے، کھلاڑی کو کس لیگ میں بھیجنا ہے اور کہاں نہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ اسٹیڈیمز کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کر رہے ہیں، ملک میں ہی پلیئرز کیلئے ری ہیب سینٹرز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گراس روٹ ڈیولپمنٹ میں پہلے فاسٹ بولرز کیلیے کیمپ لگائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے