English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کباڑا کرنے پر عمران خان کیخلاف کیس کروں گا،احسن اقبال

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کباڑا کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کباڑا کرنے پر عمران خان کے خلاف کیس کروں گا، اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی پر اضافی اخراجات عمران خان اور نیب سے نکلوائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان 4 سال میں پاکستانی معیشت کو بم باندھ کر گئے، معیشت کو لگائی عمران حکومت کی بارودی سرنگوں کو ہمیں صاف کرنا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟ بعد ازاں عدالت نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے